ہسپانوی پارلیمنٹ کا بڑا فیصلہ ، اسرائیل پر پابندیوں کے فیصلے کی توثیق کردی

ہسپانوی پارلیمنٹ  کا بڑا اقدام ، اسرائیل پر پابندیوں کے فیصلے کی توثیق کردی ۔ یہ معاملہ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں سامنے آیاہے۔

ہسپانوی پارلیمنٹ نے اسرائیل کو ہرقسم کے ہتھیارفراہم کرنے کی پابندی کی توثیق کردی ہے ۔

اسپین کی حکومت نے غزہ میں جاری بمباری اور امداد کو روکنے پر اسرائیل کو ہر قسم کے ہتھیار فراہم کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی تھی۔

اس پابندی کا مسودہ ہسپانوی پارلیمنٹ میں منظوری کے لئے پیش کیاگیا تھا۔ بدھ کے روز ہسپانوی پارلیمنٹ نے اسرائیل کو ہتھیار فراہم کے فیصلے کی توثیق کردی۔

جس کے مطابق تمام ہتھیاروں،دوہری استعمال کی ٹیکنالوجی اور آبادکاری کی درآمدات پر پابندی عائد ہوگی۔ ساتھ ہی  ہسپانوی بندرگاہوں اورفضائی حدود سے اسرائیلی فوجی جہازوں اورمسافر جہازبھی گزرنہیں سکیں گے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پیراگوئے کے صدر سے ملاقات کی

متحدہ عرب امارات کے صدر نے نوجوان رہنماؤں کے لئے عرب اجلاس سے وفد کا خیرمقدم کیا

محمد بن راشد نے جی سی سی سکریٹری جنرل – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی