شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب

سمندری طوفان شکتی کے بالواسطہ اثرات نے بلوچستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ کوئٹہ اور وسطی بلوچستان کے کئی علاقے گزشتہ 24 گھنٹوں سے شدید مٹی اور گرد آلود ہواؤں کی زد میں ہیں، جس کے باعث فضا دھندلا چکی ہے اور حدِ نگاہ نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، قندھار سے اٹھنے والا گرد و غبار وسطی بلوچستان تک پھیل چکا ہے، جبکہ شکتی سائیکلون کی وجہ سے ہواؤں کا رخ سمندر کی جانب ہو گیا ہے۔

گرد آلود اور خشک ہواؤں نے نہ صرف شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے بلکہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے باعث موسم سرد اور غیر متوازن ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں موسم کی صورتحال بہتر ہونے کی امید ہے، تاہم فی الحال شہریوں کو سانس کی بیماریوں، حدِ نگاہ کی کمی اور ٹریفک حادثات جیسے خطرات کا سامنا ہے۔

Related posts

ایران نے اسرائیلی کا ایف 16 طیارہ تباہ کر کے عید پر عوام کو بڑا تحفہ دے دیا

امریکی مشکلات میں اضافہ، روس نے ایران کی حمایت کا اعلان کر دیا

عالمی منڈی میں ہلچل، عراق کا تمام آئل فیلڈز کی پیداوار معطل کرنے کا فیصلہ