کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد وشمار کے مطابق فی تولہ سونا 5 ہزار 400 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 629 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 33 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 54 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 940 ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔

بعدازاں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ چاندی 53 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 949 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

Related posts

پاکستان کے انکار سے بھارتی کرکٹ کی اجارہ داری بے نقاب، سابق انگلش بیٹر کا اعتراف

معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی مبینہ طور پر فائرنگ واقعے میں جاں بحق

افغان طالبان رجیم سے ہمسایہ ممالک کو شدید سیکیورٹی خطرات لاحق