شہباز شریف کی ملائیشین وزیراعظم سے ملاقات؛ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

پتراجایا: وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے پردانا پوترا میں ملاقات کی، جہاں اُن کا سرکاری استقبال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئی ٹی، حلال انڈسٹری، آٹوموٹیو، گرین انرجی، سیاحت اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

 اس موقع پر پاکستان سے ملائیشیا کو حلال گوشت کا کوٹہ 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور فلسطین پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک نے آسیان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

وزیراعظم انور ابراہیم نے امن کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیر کے معاملے پر ملائیشیا کی حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔

مزید برآں سیاحت، اعلیٰ تعلیم، حلال سرٹیفیکیشن اور انسدادِ بدعنوانی سے متعلق ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔

اس دوران وزیراعظم انور ابراہیم کی کتاب “اسکرپٹ” کی رونمائی کی تقریب میں دونوں رہنماؤں نے شرکت کی۔

 ملاقات کے اختتام پر ملائیشیائی وزیراعظم کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔

Related posts

محمد بن راشد نے جی سی سی سکریٹری جنرل – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

محمد بن راشد سائبرسیکیوریٹی سنٹر کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کرتے ہیں

مکتوم بن محمد نے لبنان کے وزیر اعظم – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی