انگلینڈ، ایسٹ سسیکس میں مسجد پر آتشزدگی کا حملہ، گاڑی کو آگ لگا دی گئی

پیس ہیون میں دو نقاب پوش افراد نے مسجد کو نشانہ بنا کر دروازے اور قریبی گاڑی پر آتش گیر مواد چھڑک کر آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے بالاکلاوا ماسک پہن رکھے تھے اور کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

واقعے کے فوری بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، لیکن فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے آگ کو قابو میں کر لیا گیا۔

سسیکس پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کو نفرت انگیز جرم (Hate Crime) کے طور پر تفتیش کے دائرے میں لیا گیا ہے۔

پولیس نے اس واقعے کو حالیہ مہینوں میں برطانیہ بھر میں مساجد پر ہونے والے بڑھتے ہوئے اسلاموفوبک حملوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔

مقامی مسلم کمیونٹی نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور اس عمل کو مذہبی رواداری کے خلاف خطرناک سازش قرار دیا ہے۔

برادری کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عبادت گاہوں کی سیکیورٹی بڑھائی جائے اور ذمہ داروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے سے متعلق معلومات ہوں تو فوری طور پر رپورٹ کریں۔

Related posts

پی ایس ایل 11؛ آسٹریلوی آل راؤنڈر اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل

پی ایس ایل 11 کے ٹکٹوں کی واپسی کی پالیسی کا اعلان

ایران کے بعد حزب اللہ نے بھی اسرائیل سے مذاکرات مسترد کر دیے