گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل اطالوی کشتی بان نے دوران حراست اسلام قبول کر لیا

گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل اطالوی کشتی بان نے دوران  حراست اسلام قبول کر لیا ۔ کشتی بان کا نام ’’توماسو بورٹولازی ‘‘ ہے ۔ جسے اسرائیلی حکام نے عملے سمیت قید کرلیاتھا۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ فلوٹیلا کی کشتی ’’ماریا کرسٹن‘‘ کے کپتانی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

وہ رہائی کے بعد ترکیہ پہنچنے  تھے ۔ جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں  نے بتایا کہ یل کا وقت انتہائی کٹھن تھا، مگر اُن کے ساتھی جو زیادہ تر ترک اور مسلمان تھے، ان کا حوصلہ بنے رہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب ان کے مسلمان ساتھی جیل میں نمازادا کرتے تواسرائیلی اہلکارروکنے کی کوشش کرتے۔ یہی رویہ دیکھ کر انہوں نے اس مخالفت کیخلاف خود اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔

ان کاکہنا تھاکہ وہ اس فیصلے سے بے حد خوش ہیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اُن کی زندگی ایک نئے سفر کا آغاز کرچکی۔

Related posts

اولمپکس میں ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کی خواتین کیٹیگری میں شرکت پر پابندی عائد

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو فوری مذاکرات کی وارننگ دے دی

چیئرمین ایف بی آر کا کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ، تاجروں سے اہم ملاقات