نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

نمیبیا اور زمبابوے نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

افریقی کوالیفائرز کے سیمی فائنل مقابلوں میں دونوں ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کی اور ساتھ ہی عالمی ایونٹ کے لیے بھی اپنا ٹکٹ کنفرم کر لیا۔

نمیبیا نے پہلے سیمی فائنل میں تنزانیہ کو باآسانی شکست دی۔ اس کامیابی کے ساتھ نمیبیا چوتھی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔ اس سے قبل وہ 2021، 2022 اور 2024 کے ایڈیشنز میں بھی میدان میں اتر چکی ہے۔

دوسری جانب زمبابوے نے دوسرے سیمی فائنل میں کینیا کو 7 وکٹوں سے زیر کر کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔

 زمبابوے کی ٹیم گزشتہ کچھ عرصے سے بین الاقوامی سطح پر مشکلات کا شکار رہی ہے، تاہم اس کامیابی سے ٹیم کے مورال میں یقیناً اضافہ ہوگا۔

Related posts

محمد بن راشد سائبرسیکیوریٹی سنٹر کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کرتے ہیں

مکتوم بن محمد نے لبنان کے وزیر اعظم – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

لطیفہ بنٹ محمد مستقبل کے فٹ مہر کے ساتھ تین سرکاری منصوبوں کا اعزاز دیتا ہے