وفاقی حکومت سے اختلافات برقرار؛ پیپلزپارٹی نے اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کے معاملات تاحال طے نہ ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کرے گی، پارٹی کے تحفظات دور نہ ہونے تک پیپلز پارٹی سینیٹ اور قومی اسمبلی میں کسی بھی قانون سازی کی حمایت نہیں کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی پارلیمنٹرینز کو تاحال قیادت کی جانب سے واضح ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔

پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ جب تک قیادت ہدایت نہ دے، حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج دوبارہ ہوں گے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 10 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

Related posts

متحدہ عرب امارات اور ایکواڈور کے صدور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں

متحدہ عرب امارات کے صدر نے عراق کے کردستان خطے کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

مذاکرات کے لیے تیار مگر میزائل پروگرام ہماری ریڈ لائن ہے، ایران