اسرائیلی فوج نے غزہ کی طرف امداد لے کر جانے والے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ پر حملہ کردیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کی طرف امداد لے کر جانے والے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ پر حملہ کردیا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ کے محصور عوام کے لیے امدادی اشیا اور ادویات لے کر جانے والے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ نامی بحری قافلے کو اسرائیلی فوج نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

فلوٹیلا کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز قافلے کے ایک جہاز پر سوار ہو گئی ہیں اور جہاز پر موجود تمام افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اس سے قبل گلوبل صمود فلوٹیلا کے منتظمین نے اطلاع دی تھی کہ انہوں نے اپنے تمام جہازوں پر ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

قبل ازیں فلوٹیلا کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن تیاغو اویلا نے اپنے جہاز سے ایک آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ایک اہم مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، اس وقت ہم اسرائیلی فوجی ناکہ بندی کے بالکل قریب پہنچ گئے ہیں۔

اس سے قبل ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فلوٹیلا کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا تھا کہ ریاستوں کی مسلسل خاموشی اور بے عملی نے عالمی کارکنوں کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ خود محاصرہ ختم کرنے کے لیے پرامن اقدامات کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ فلوٹیلا کو محفوظ راستہ دیں، اور اسرائیلی محاصرے و مظالم کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

واضح رہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد اور آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید بھی موجود ہیں۔

Related posts

اسٹیٹ بینک نے زری پالیسی کی ششماہی رپورٹ جاری کر دی

شادی شوٹ میں حد پار؟ وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

جنوبی کوریا، فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، دو اہلکار جاں بحق – بول نیوز