خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار

خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار کر لئے گئے ۔ دہشتگرد خواتین کے بھیس  میں فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کی اور دہشتگردوں کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے ہتھیار اور بارودی مواد برآمد کر لیاگیا۔

فوسز کی جانب سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔  پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ان کی گرفتاری سے دہشت گردی کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز ہر قیمت پر ملک سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔

بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردسرگرمیوں کے خاتمے کے لیے آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Related posts

بھارتی سرحدی ٹیم پر علیحدگی پسندوں کا حملہ، متعدد اہلکار ہلاک و زخمی

نیپال میں نئی سیاسی تاریخ رقم، وزارت عظمیٰ کا قلمدان ریپر گلوکار نے سنبھال لیا

ایران نے ابھی تک صرف ایک تہائی میزائل استعمال کیے، امریکی انٹیلی جنس ذرائع کا انکشاف