سونے کی اونچی اڑان؛ قیمت 4 لاکھ سے تجاوز کرگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ان دنوں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اور قیمت 4 لاکھ سے تجاوز کر کے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت  3178 روپے اضافے سے  4 لاکھ 6 ہزار 778 روہے کا ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: رواں برس 9 ماہ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچی؟ جانیے

اس کے علاوہ دس گرام سونا بھی 2725 روپے اضافے سے 3 لاکھ 48 ہزار 746 رویے کا ہوگیا۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا  37 ڈالرز اضافے سے 3855 فی اونس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

Related posts

شارجہ اکیڈمی برائے فلکیات کے مطابق ، 18 فروری رمضان کا پہلا دن ہے

متحدہ عرب امارات کے صدر عالمی رہنماؤں اور عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں وفد کے سربراہان سے ملاقات کرتے ہیں

فروری کا مہینہ ہانیہ عامر کیلئے خاص کیوں؟