11 کھلاڑی کچھ نہ کریں تو اکیلا کپتان کچھ نہیں کرسکتا ۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے جنگ جیتی اور دشمن کو شکست فاش دی، پاکستان کو دنیا بھر میں عزت ملی۔
یہ بات انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم کی برطانیہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیز سے گفتگو میں کہی۔
انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ میں پاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کی کوشش کی۔ ان کاکہنا تھاکہ مشترکہ کاوشوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو استحکام ملا ۔
شہبازشریف نے کہاکہ ملکی معیشت کی بہتری میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا اہم کردار ہے۔ ان کا کہناتھاکہ اپنے گھر لندن ہائی کمیشن آ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیز برطانیہ میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔
ٹرمپ سے ملاقات کے حوالے سے شہبازشریف نے کیا کہا؟
وزیراعظم نے کہاکہ صدرٹرمپ سے مسلم ممالک نے ملاقات کی جس میں پاکستان بھی شامل تھا۔ ان کا کہناتھاکہ اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ لڑ کر آیا ہوں۔
ان کاکہناتھاکہ ٹرمپ کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں غزہ پر بات کی گئی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ غزہ میں خواتین اور بچے شہید ہو رہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ سے اچھے ماحوال میں پہلی اور مفید ملاقات ہوئی۔ ان کا کہناتھا کہ اس کے بعد پاک امریکاتعلقات مضبوط ہونگے۔
شہبازشریف نے کہاکہ ٹرمپ سے غزہ سے متعلق اجلاس کے نتائج جلد سامنے آئیں گے۔