بھارت سے انتہائی بُری خبر سامنے آگئی ، 36 افراد مارے گئے ۔ یہ واقعہ ایسے مقام پر پیش آیا جہاں ہزاروں افراد موجود تھے۔
واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا۔ جہاں تامل فلموں کے مشہور اداکار تھلاپتی وجے کی ریلی میں بھگدڑ مچ گئی۔ اس بھگڈر کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر کرورمیں ریلی نکالی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔
وجے کی ریلی میں عوام کی بڑی تعداد پہنچی جس پرجگہ کی کمی کے باعث بھگدڑ مچی ۔ یہ واقعہ وجے کے خطاب کے دوران پیش آیا۔
ریلی میں 30 ہزار افراد کی آمد کی امید تھی لیکن ریلی میں تقریباً 60 ہزار افراد شریک ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق بھگڈر مچنے سے 6 بچوں اور 16 خواتین سمیت 36 افراد ہلاک ہوگئے۔
40 سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھگدڑ مچنے پر وجے کو اپنا خطاب روکنا پڑا۔
اس دوران اسٹیج سے پانی کی بوتلیں پھینک کر لوگوں کی مدد کرنے کی بھی کوشش کی ۔ تاہم رش کے باعث ایمبولیسنوں کو دشواری کا سامنا رہا۔