درشہ خیل ، کرک میں جہنم واصل کیے گئے خوارج کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

درشہ خیل ، کرک میں جہنم واصل کیے گئے خوارج کی فوٹیج  منظر عام پرآ گئی ۔ سیکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کامیاب آپریشن کے نتیجے میں 17 بھارتی اسپانسرڈ خوارج جہنم واصل کر دیے گئے۔

ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  فتنہ الخوارج کے دہشتگرد  غار کی جانب بھاگ رہے ہیں۔  ویڈیو میں واضح طور پر وہ دہشتگرد دکھائی دے رہے ہیں جنہیں جہنم واصل کیا گیا ہے۔

کرک میں یہ آپریشن فتنہ الخوارج کے ملا نذیر گروپ کے خوارجین کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا۔ اس آپریشن میں سات سے دس خوارجین کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

جہنم واصل کئے گئے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

Related posts

ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ، میچ بارش سے متاثر

ایران کے سعودی ایئر بیس پر حملے میں 15 امریکی فوجی زخمی، پانچ کی حالت تشویشناک

عائزہ خان کا بولڈ فوٹو شوٹ وائرل؛ صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا