فلسطینی اتھارٹی کے لیے ہنگامی مالیاتی اتحاد قائم

فلسطینی اتھارٹی کے لیے ہنگامی مالیاتی اتحاد قائم کردیا گیا۔ سعودی عرب کے ساتھ بلجیم، ڈنمارک، فرانس، آئس لینڈ، آئرلینڈ، جاپان، ناروے، سلووینیا، اسپین، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ نے بڑا علان کردیا۔

یہ اتحاد اس لیے بنایا گیا ہے تاکہ فلسطینی اتھارٹی کے شدید مالی بحران کو کم کیا جا سکے۔

اس کے مالی معاملات مستحکم رہیں، حکومت عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرتی رہے اور امن قائم رہے۔

یہ سب کچھ خطے کے استحکام اور دو ریاستی حل کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔ وزرائے خارجہ نے واضح کیا کہ صرف عارضی امداد کافی نہیں، بلکہ مستقل اور منظم تعاون کی ضرورت ہے۔

اتحاد عالمی مالیاتی اداروں اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر شفاف اور پائیدار طریقے سے وسائل فراہم کرے گا۔

انہوں نے اسرائیل سے کہا کہ فلسطینی محصولات کی رقوم فوری طور پر جاری کرے اور ایسے اقدامات بند کرے جو فلسطینی اتھارٹی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

ان کے مطابق ایسی رکاوٹیں نہ صرف فلسطینی عوام اور اداروں کے لیے خطرہ ہیں بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات اور ایکواڈور کے صدور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں

متحدہ عرب امارات کے صدر نے عراق کے کردستان خطے کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

مذاکرات کے لیے تیار مگر میزائل پروگرام ہماری ریڈ لائن ہے، ایران