بلوم برگ کی رپورٹ نے بھارت کو ایک بار پھر پوری دنیا کے سامنے برہنہ کردیا

بلوم برگ کی رپورٹ نے بھارت کو ایک بار پھر پوری دنیا کے سامنے برہنہ کردیا ۔  نیویاک میں سکھ رہنماگروپت ونت سنگھ پانن کوقتل کی کوشش پرگرفتارنکھل گپتاکے مزیدہوشرباانکشافات سامنے آگئے۔

ان انکشافات نے مودی سرکارکوپوری دنیا کے سامنے برہنہ کردیا۔ بھارت کی دوسرے ممالک میں جاری پراکسیز کا بھانڈہ پھوٹ گیا۔

رپورٹ میں بتایاگیاکہ بھارت پراکسیز کے ذریعے نہ صرف دراندازی بلکہ قتل وغارت میں ملوث ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے نہ صرف پاکستان بلکہ نیپال،کینیڈا اور اب امریکا سے بھی تعلقات کشیدہ ہورہے ہیں ۔

جون 2023 میں چیک جمہوریہ سے بھارتی بزنس مین نکھل گپتاکوگرفتارکیاگیاتھا۔ جس  کے بعد اسے امریکا کے حوالے کیا گیا۔

نکھل گپتا کئی ممالک میں فضائی سفر کرتا رہتا ہے۔ بلوم برگ کے مطابق بھارتی انٹیلیجنس آفیسر آکاش یادیو نے اسے سکھ رہنما کو قتل کرنے کا ہدف دیا ۔

گرفتار بھارتی بزنس مین  پر بھارت میں دھوکہ دہی سمیت متعدد مقدمات ہیں ۔ بھارتی انٹیلی جنس ادارے را سے منسلک آفیسر آکاش یادیونے نکھل کوان مقدمات  سے بری کروانے کی یقین دہانی کرائی۔

امریکی انٹیلی جنس کو خبر ہوگئی تھی اور سکھ رہنما محفوظ رہے۔  بلومبرگ کے مطابق دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ نکھل نیپال اورپاکستان میں ایک اورقتل کی منصوبہ بندی کرچکاتھا۔

نکھل گپتا اور یادو کا تعلق 2023 میں کینیڈا میں خالصتان کے سرگرم کارکن ہردیپ سنگھ نجرکے قتل سے بھی ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی استغاثہ نے جو شواہد عدالت میں جمع کرائے ہیں۔ ان میں نکھل گپتا اور یادو کے درمیان سیکڑوں واٹس ایپ پیغامات اور ای میلز شامل ہیں۔

بھارت نے بھی اعتراف کیا تھا کہ اس کے ایجنٹ ممکنہ طور پر امریکا میں قتل کی کوشش کی سازش میں ملوث ہو سکتے ہیں۔

اس سازش پر بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ایک اہلکار کو برطرف کیا تھا۔

Related posts

متحدہ عرب امارات اور ایکواڈور کے صدور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں

متحدہ عرب امارات کے صدر نے عراق کے کردستان خطے کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

مذاکرات کے لیے تیار مگر میزائل پروگرام ہماری ریڈ لائن ہے، ایران