یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانی پھنس گئے ، زندگیوں کو خطرہ لاحق

یمن کے قریب بحرہ جہازپرڈرون حملہ،24 پاکستانی پھنس گئے،زندگیوں کاخطرہ لاحق،جہازسے گیس کااخراج جاری ہے۔ ورثا نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور حکومت سے مدد کی اپیل کردی۔

بتایاگیاہے کہ یمن کی سمندری حدود میں ایل پی جی لیکر جانے والے بحری جہاز پرڈرون حملہ ہوا تھا۔

جس کے بعد 24 پاکستانیوں محمد عبداللہ،محمد ایان، یاسر خان، ذیشان اعوان اورعملے کے دیگر 27 افرادکوبندر گاہ “راس عیسی” پر یرغمال بنالیا گیا۔

تمام پاکستانی  سے 17 ستمبر 2025 سے بندر گاہ کے قریب محصورہیں۔ اس سلسلے میں سامنے آنے والی ویڈیوز میں بتایاگیاہے کہ جہاز سے گیس کا اخراج جاری ہے ۔

متاثرہ پاکستانیوں کے ورثا کی جانب سے اس حوالے وزارت پورٹ اینڈ شپنگ اور حکومت سے بھی رابطہ کیاگیاہے۔
ورثانے حکومت سے اپیل کی ہے کہ فوری ایکشن لیکر یمن حکومت سے رابطہ کرکے تمام لوگوں کو بازیاب کروایا جائے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر عالمی رہنماؤں اور عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں وفد کے سربراہان سے ملاقات کرتے ہیں

فروری کا مہینہ ہانیہ عامر کیلئے خاص کیوں؟

مادھوری کے گانے پر امر خان کو بولڈ لباس میں رقص کرنا مہنگا پڑ گیا