رافیل فضا کے بعد دنیا بھر میں گرنے لگے ، بھارت کی جگ ہنسائی میں اے بی ڈی ویلیئرز بھی شامل

بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن اور پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی ناکام کوشش نہ صرف عسکری میدان میں بدترین ناکامی کا شکار ہوئی، بلکہ اب یہ ہزیمت کھیلوں کے میدان میں بھی بھارت کا پیچھا چھوڑنے کو تیار نہیں۔

رافیل طیاروں اور ایس-400 جیسے ’ناقابلِ شکست‘ سمجھے جانے والے دفاعی اثاثوں کے زمین بوس ہونے کے بعد بھارت کو اب عالمی سطح پر ایک نیا مورچہ کھولنا پڑ رہا ہے، اور سوشل میڈیا پر مزاح کے محاذ نے بھی بھارتیوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔

جہاں پہلے پاک-بھارت کرکٹ میچ کے دوران حارث رؤف نے بھارتی تماشائیوں کے اشتعال انگیز نعروں کا جواب ایک رافیل گرانے والے اشارے سے دیا، وہیں اب یہ ٹرینڈ عالمی اسپورٹس کی زبان بن چکا ہے۔

کچھ دن قبل دنیا کے سب سے بڑے فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے بھی مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے ہاتھ کے اشارے سے رافیل تباہ کر ڈالا، جس کی ویڈیو نے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کو بری طرح جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

 

یہی نہیں، اب جنوبی افریقہ کے لیجنڈری کرکٹر، “مسٹر 360” اے بی ڈی ویلیئرز کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جس میں وہ بھی بالکل اسی انداز میں رافیل گرنے کا اشارہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

دوسری جانب پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے ایکس پر ایک بار پھر کرسٹیانو رونالڈو کی رافیل طیارہ گرانے کی ویڈیو شیئر کر کے بھارت کی سُبکی میں مزید اضافہ کر دیا ہے

رافیل اب صرف میدان جنگ میں نہیں، بلکہ عالمی اسپورٹس آئیکونز کے ہاتھوں طنز، تضحیک اور علامتی تباہی کا نشانہ بن چکا ہے۔

جہاں بھارت 4 ماہ قبل اپنے فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے جنگی ماحول پیدا کرنا چاہتا تھا، وہیں اب دنیا کی آنکھوں میں مزاح کا تماشا بن چکا ہے۔

نہ عسکری محاذ پر کامیابی، نہ سفارتی سطح پر ہمدردی، اور اب نہ ہی کھیلوں کی دنیا میں عزت باقی رہی، بھارت کیلئے رافیل اب افتخار کا نہیں، رسوائی کا نشان بن چکا ہے۔

Related posts

مادھوری کے گانے پر امر خان کو بولڈ لباس میں رقص کرنا مہنگا پڑ گیا

محمد بن راشد کا جائزہ دبئی کے نیلے اور گرین اسپیس روڈ میپ 2030 – متحدہ عرب امارات

رخصتی کے موقع پر لائبہ خان کا مزاحیہ انداز؛ دلچسپ گفتگو نے محفل لوٹ لی