سندھ کا کیا حال ہے،اس پربات نہیں کرنا چاہتی، بلاول پی پی رہنمائوں کو سمجھائیں، مریم نواز

سندھ کا کیا حال ہے،اس پربات نہیں کرنا چاہتی، بلاول پی پی رہنمائوں کو سمجھائیں، مریم نواز نے پیپلزپارٹی کی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیے ۔

انہوں نے کہاکہ بلاول  میرے چھوٹے بھائی ہیں ، بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام سے 10ہزار ملتا ہے، ہم جس کا گھر گرا اسے 10لاکھ دے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب میں اپنا سیکریٹریٹ لگانے کا اعلان کردیا ہے۔یہ اعلان انہوں نے  ڈیرہ غازی خان میں الیکٹرک بسوں کی افتتاعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مریم نواز نے کہاکہ میں سینٹرل یا ساؤتھ نہیں پورے پنجاب کی وزیراعلیٰ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ  بار بار پنجاب کا نام لے کر لکیر کھینچنے کی بات کی جارہی ہے۔

ان کاکہناتھاکہ جو جنوبی پنجاب کی بات کرتے ہیں ان کو بھی اقتدار ملا، انہوں نے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’میرے 3 بچے جنید ، مہرالنسا اور ماہ نور ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ سینٹرل پنجاب میرے لیے ماہ نور، نارتھ پنجاب میرے لیے مہرالنسا اور ساؤتھ پنجاب میرے لیے جنید ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو سینٹرل، ساؤتھ، نارتھ پنجاب کی بات کرتے ہیں وہ پاکستان کے عوام کے دوست نہیں ہیں۔

ان کاکہناتھاکہ  ان کو اقتدار چاہیے، دوسرا آج کل ہر کوئی پنجاب پر انگلی اٹھا رہا ہے۔

مریم نواز نے کہاکہ میں پنجاب کے عوام کی ذمہ دار ہوں، پنجاب کی جانب اٹھنے والی انگلی توڑ دوں گی۔

Related posts

سونے نے خزانہ چمکا دیا، پاکستان کے ذخائر میں نمایاں اضافہ

سابق فاسٹ بولر کا شاہین کی جگہ سلمان مرزا کو کھلانے کا مطالبہ

نیٹ میٹرنگ پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ