حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری

حکومتی قرضوں کے حوالے سے اقتصادی امور ڈویژن نے ماہانہ رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران 391 ارب روپے قرض لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال 5 ہزار 777 ارب روپے قرض لیا جائے گا، جبکہ جولائی میں 198 ارب، اگست میں 192 روپے سے زائد قرض لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا

گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 199 ارب روپے قرض لیا گیا تھا، جولائی سے اگست 2024 کی نسبت رواں مالی سال  دوگنا قرضہ لیا گیا ہے، جبکہ باہمی اور کثیرالجہتی معاہدوں سے 6 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض حاصل ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال صرف 40 کروڑ ڈالر مالیت کے بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا،جبکہ  ابھی تک 16 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس جاری کیے گئے ہیں۔

اگست میں سعودی آئل فیسیلیٹی کے تحت 10 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، جبکہ  گزشتہ دو ماہ کے دوران 3 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی گرانٹس موصول ہوئی۔

Related posts

اسٹیٹ بینک کا بینکاری نظام کے تحفظ کے لیے بڑا اقدام

جنیوا میں طاقتوں کا ٹاکرا، ایران–امریکا جوہری مذاکرات کا نیا مرحلہ شروع

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ انگلینڈ نے سپر 8 مرحلے میں کوالیفائی کرلیا