عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 96 ہزار 800 روپے پر آگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 40 ہزار 192 روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی کمی دیکھی گئی ہے جہاں فی اونس سونا 20 ڈالر کمی کے ساتھ 3750 ڈالر میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔