فرحان سعید کا نیا گانا ریلیز، عروہ حسین کی پرفارمنس نے دھوم مچادی

گلوکار، نغمہ نگار اور اداکار فرحان سعید نے اس ویک اینڈ پر اپنے مداحوں کو ڈبل سرپرائز دیا ہے۔

انہوں نے محبت اور جذبات کی عکاسی کرنے والا نیا سنگل ’اندروں کھا جانا‘ ریلیز کر دیا ہے جبکہ اپنی آنے والی فلم ’لو دی سوں‘ کا پہلا پوسٹر بھی پیش کر دیا۔

اس نئے گانے میں فرحان سعید کی آواز اور عروہ حسین کی شاندار اداکاری نے میوزک ویڈیو کو منفرد کشش بخشی ہے، جو اب تمام بڑے پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔

ریلیز کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فرحان سعید نے کہا کہ میرے نزدیک موسیقی اور اداکاری ایک ہی تخلیقی سفر کے دو پہلو ہیں۔ ’اندروں کھا جانا‘ میرے ذاتی جذبات کا اظہار ہے جسے میں نے اپنے مداحوں کے لیے خاص طور پر پیش کیا۔

Related posts

سونے نے خزانہ چمکا دیا، پاکستان کے ذخائر میں نمایاں اضافہ

سابق فاسٹ بولر کا شاہین کی جگہ سلمان مرزا کو کھلانے کا مطالبہ

نیٹ میٹرنگ پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ