مشکلات میں اضافہ؛ یوٹیوبر رجب بٹ پر ایک اور قانونی شکنجہ کس گیا

پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ ایک نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں، نیشنل کرائم کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن اتھارٹی (NCCIA) نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں حکام نے یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا شخصیات کے خلاف بیٹنگ ایپس کی تشہیر کے الزام میں کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔

اسی کارروائی کے دوران یوٹیوبر ڈکی بھائی کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جو اب تک زیرِ حراست ہیں اور ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ رجب بٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بیٹنگ ایپس کی تشہیر کی۔ انہیں وضاحت کے لیے طلب کیا گیا تھا، تاہم پیش نہ ہونے پر ان کے خلاف باضابطہ مقدمہ درج کر دیا گیا۔

Related posts

سری لنکا نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنالی

سونے نے خزانہ چمکا دیا، پاکستان کے ذخائر میں نمایاں اضافہ

سابق فاسٹ بولر کا شاہین کی جگہ سلمان مرزا کو کھلانے کا مطالبہ