وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر خیبرپختونخوا میں خوارجیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا کر دشمن کو واضح پیغام دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ خوارجیوں کو پاکستان میں کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔