معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ

کراچی: پاکستان کی معیشت کیلئے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، کل (24 ستمبر) کو پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں پر قابو پانے کے لیے حکومت اور بینکوں کے درمیان 1275 ارب روپے کے قرض معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

یہ تقریب وزیراعظم آفس میں منعقد ہوگی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف ورچوئل شرکت کریں گے۔

اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اسٹیک ہولڈرز کو باضابطہ طور پر دعوت نامہ جاری کر دیا ہے جو بول نیوز کو موصول ہوا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تقریب کا وقت وزیراعظم کی دستیابی کے مطابق رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس تقریب میں وفاقی وزراء برائے خزانہ، منصوبہ بندی، توانائی اور نجکاری سمیت پاور سیکٹر ٹاسک فورس کے سربراہ شریک ہوں گے۔

اس کے علاوہ ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور آئی ایم ایف کے مشن ہیڈز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

تقریب میں گورنر اسٹیٹ بینک، 18 بینکوں کے صدور اور مختلف ڈسکوز کے سربراہان بھی موجود ہوں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ پاور سیکٹر میں گردشی قرضوں کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے اور معیشت میں استحکام کی طرف ایک اہم قدم ہوگا۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر عالمی رہنماؤں اور عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں وفد کے سربراہان سے ملاقات کرتے ہیں

فروری کا مہینہ ہانیہ عامر کیلئے خاص کیوں؟

مادھوری کے گانے پر امر خان کو بولڈ لباس میں رقص کرنا مہنگا پڑ گیا