مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ

کراچی: ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 5100 ہزار روپے کا ہوش ربا اضافہ  ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے سلسلہ جاری ہے،  نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 5100 کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونا 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: مالی سال 2024-25 میں سونے کی قیمتوں میں ہوش اُڑا دینے والا اضافہ

اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت  4372 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 41 ہزار 906 روپے کی ریکارڈ سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 51 ڈالرز اضافے سے 3770 فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔

Related posts

مادھوری کے گانے پر امر خان کو بولڈ لباس میں رقص کرنا مہنگا پڑ گیا

محمد بن راشد کا جائزہ دبئی کے نیلے اور گرین اسپیس روڈ میپ 2030 – متحدہ عرب امارات

رخصتی کے موقع پر لائبہ خان کا مزاحیہ انداز؛ دلچسپ گفتگو نے محفل لوٹ لی