آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔ صدرممکت نے چین میں چنگدو، شنگھائی، اُرومچی اور کاشغر کے دورے کیے۔
دورے کے دوران صدر نے صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کیں پاک۔چین تعلقات، سی پیک اور مستقبل کی راہداریوں پر تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقاتوں میں علاقائی امن، ترقی اور تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔ صدر کے دورے میں کئی ایم او یوز پر دستخط ہوئے
صدر زرداری کا دورہ پاک۔چین اسٹریٹجک شراکت داری کے عزم کی تجدید ہے۔
