ایشیا کپ 2025 : فائنل سے قبل بڑا فائنل ، اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری ، پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا۔ میدان سج گیا۔ گرما گرمی کے ساتھ ساتھ موسم بھی شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
رائونڈز میچ میں تنازع پیدا ہونے کے بعد سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
بھارتی سورما کیا اس بار بھی شاہینوں کو پچھاڑنے میں کامیاب ہوجائیں گے یا پھر شاہین سومائوں کو دبوچ لیں گے؟ ۔ فیصلہ آج ہوجائے گا۔
دبئی میں موسم شدید گرم ہے ۔ آج بھی درجہ حرارت مزید بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ میدان میں گرما گرمی کے ساتھ ساتھ موسم بھی شدید گرم رہنے کی توقع کی جارہی ہے۔
ہمیشہ کی طرح بھارت ایک بار پھر فیورٹ ہے ۔ مگر پاکستانی ٹیم بھی کسی بھی وقت غیرمعمولی کارکردگی دکھانے کی اہلیت رکھتی ہے۔
ٹورنامنٹ میں اب تک بھارت ناقابل شکست ہے جبکہ پاکستان کو واحد ناکامی بھارتی ٹیم کے ہاتھوں ہوئی۔
ہیڈ کوچ کی کپتان سلمان آغا کی سربراہی میں اہم مشاورت
اس اہم میچ سے پہلے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان آغا کی سربراہی میں اہم مشاورت ہوئی۔ جس میں بیٹرز نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے آئندہ بہتر کھیل پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کو اسٹرائیک روٹیشن اور کم ڈاٹ بالز کھیلنے پر زور دیا۔ جب کہ کھلاڑیوں نے وعدہ کیا کہ سپر فور کے میچز میں پہلے والی کوتاہیوں کو دہرایا نہیں جائے گا۔
پریکٹس سیشن کے دوران بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر خاص توجہ دی گئی اور ٹیم نے پوری جان لگا کر تیاریاں کیں۔
بڑے میچ کےلئے ٹکٹس کی مانگ بھی آسمان کو چھونے لگی
دوسری طرف بڑے میچ کی ٹکٹس کی مانگ بھی آسمان کو چھونے لگی ہے۔ ایک ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 350 درہم، یعنی تقریباً 27 ہزار پاکستانی روپے تک پہنچ گئی ۔
متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایک بار پھر پاک-بھارت کے اتوار کو ہونے والے میچ کے لیے ریفری تعینات کر دیا گیا جس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل پری میچ پریس کانفرنس منسوخ کر دی۔#pakvsind #AsiaCup2025
— Aamir Saeed Abbasi (@AmirSaeedAbbasi) September 20, 2025
