میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا۔ یہ بیان ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ سے قبل پریس بریفنگ میں سامنے آیا۔
پاک بھارت تاکرے سے قبل دبئی میں پریس بریفنگ میں سوریا کمار یادیو نے کہاکہ پاکستان کے خلاف اچھا میچ ہوگا۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ اگلے میچ میں بھی بھارتی ٹیم وہی پرفارمننس دہرائے گی ؟ ۔ جس کے جواب میں بھارتی کپتان نے کہاکہ بالنگ میں اچھاکیاتھا کیا آپ کی اس کی بات کررہے ییں۔
سوریا کمار یادیو نے کہاکہ پاکستان کے خلاف بچھلی جیت پر اکتفانہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہناتھاکہ بھارتی ٹیم کو نئے سرے سے آغاز کرنا ہوگا۔
