برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس

لندن:  برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے کہا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان تعلقات نہ صرف تاریخی اور مضبوط ہیں بلکہ وہ ایک “قریبی خاندانی رشتے” جیسے ہیں۔

شاہ چارلس نے لندن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں اور آج یہ تعلقات دفاع، سلامتی اور انٹیلیجنس کے شعبوں میں “تاریخ کے سب سے قریبی” ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں حالیہ سیلاب پر شاہ چارلس سوئم کا اظہار افسوس، وزیراعظم کے نام اہم پیغام

انہوں نے کہا کہ آج جب دنیا کو دوبارہ ظلم و جبر اور جارحیت کے خطرے کا سامنا ہے تو برطانیہ اور امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر یوکرین کی حمایت کے لیے کھڑے ہیں۔ شاہ چارلس کے مطابق، یہ اتحاد امن کے قیام اور جارحیت کو روکنے کے لیے بے حد ضروری ہے۔

شاہ چارلس نے مزید کہا کہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان نہ صرف مشترکہ اقدار ہیں بلکہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عزم بھی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات عالمی سطح پر امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس موقع پر امریکا اور برطانیہ کی شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے “قابلِ اعتماد دوست” ہیں اور عالمی امن کے قیام میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پیراگوئے کے صدر سے ملاقات کی

متحدہ عرب امارات کے صدر نے نوجوان رہنماؤں کے لئے عرب اجلاس سے وفد کا خیرمقدم کیا

محمد بن راشد نے جی سی سی سکریٹری جنرل – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی