دفاعی معاہدے میں سید عاصم منیر کا اہم کردار، دورہ سعودیہ میں مرکز نگاہ بنے رہے

دفاعی معاہدے میں سید عاصم منیر کا اہم کردار، دورہ سعودیہ میں مرکز نگاہ بنے رہے۔ پاکستان اب حرمین شریفین کے تحفظ میں سعودی عرب کا پارٹنر بن گیا ہے۔

سعودی عرب ڈرون، میزائل، جنگی طیارے مشترکہ طور پر تیار کریں گے۔ دورہ سعودیہ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مرکز نگاہ رہے۔

معاہدے کے مطابق اگرکسی ملک نے سعودی عرب پرحملہ کیا تو پاکستان اپنی ایٹمی طاقتیں بھی اس ملک کیخلاف استعمال کرے گا۔

اگر کسی ملک نے پاکستان پر حملہ کیا تو سعودی فوج اور فضائیہ بھی اس ملک پر حملہ کرے گی۔ سعودیہ پاکستان کو مالی مدد بھی  دے گا۔

دونوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کی گہرائی اور دفاعی تعاون کی مضبوطی کو ثابت کرتا ہے۔

یہ سنگِ میل اور سب سے بڑا انقلابی معاہدہ اپنی اہمیت کی وجہ سے دونوں برادر ممالک کے سربراہان نے سائن کیا۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس معاہدے کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سعودی عرب کا شراکت دار منتخب کیا۔ تاکہ مقدس مقامات کے دفاع میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہو۔

واضح رہے کہ معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کے گہرے دوطرفہ تعلقات اور سیکیورٹی تعاون کی توثیق کرتے ہیں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات اور ایکواڈور کے صدور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں

متحدہ عرب امارات کے صدر نے عراق کے کردستان خطے کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

مذاکرات کے لیے تیار مگر میزائل پروگرام ہماری ریڈ لائن ہے، ایران