اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش

یروشلم:  اسرائیل نے شام کو ایک مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش کیا ہے جس کی نوعیت 1979 میں مصر کے ساتھ ہونے والے تاریخی امن معاہدے سے مشابہ قرار دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی حملے کے بعد امریکا-قطر دفاعی معاہدے کی ضرورت مزید بڑھ گئی، قطر

امریکی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی تجویز میں شام اور اسرائیل کے درمیان سرحدی کشیدگی کم کرنے اور علاقائی سلامتی کو یقینی بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔ تاہم، تاحال دمشق کی جانب سے اس تجویز پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، اگر یہ معاہدہ آگے بڑھا تو مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کے توازن اور خطے کی سلامتی پر اس کے دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پیراگوئے کے صدر سے ملاقات کی

متحدہ عرب امارات کے صدر نے نوجوان رہنماؤں کے لئے عرب اجلاس سے وفد کا خیرمقدم کیا

محمد بن راشد نے جی سی سی سکریٹری جنرل – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی