صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر ایک بار پھر شادی کی خبروں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔

صبا قمر اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ حد درجہ پرائیویٹ رکھتی ہیں اور شاذ و نادر ہی اپنی فیملی یا ذاتی رشتوں کے بارے میں بات کرتی ہیں۔ تاہم ان کے مداح ہمیشہ ہی اُن کی شادی سے متعلق خبروں پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

حالیہ دنوں میں ان کے نئے ڈرامے کا ٹیزر سامنے آتے ہی مداحوں نے پیشگوئیاں شروع کر دیں کہ شاید اب صبا قمر کی شادی ہونے والی ہے۔ اس کی وجہ کچھ اور نہیں بلکہ ڈرامے کے ہیرو عثمان مختار ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عثمان مختار کے ساتھ کام کرنے کے بعد کئی مشہور اداکارائیں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکی ہیں، جن میں اشنا شاہ، کبریٰ خان، ماہرہ خان، سارہ خان اور نعیم الحق خاور کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ شامل ہیں۔ اسی وجہ سے مداح عثمان مختار کو مذاقاً “لکی چارم” قرار دیتے ہیں۔

ڈرامے کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں نے صبا قمر کو شادی کی پیشگی مبارکباد دینا شروع کر دی۔ کسی نے لکھا کہ “ایڈوانس شادی مبارک صبا!” تو کسی نے تبصرہ کیا کہ “عثمان مختار کے ساتھ کام کیا ہے، اب تو شادی پکی ہے۔” ایک اور صارف نے ہنستے ہوئے کہا کہ لگتا ہے اب صبا کی شادی کا وقت آ گیا ہے۔

اگرچہ صبا قمر کی جانب سے شادی سے متعلق کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم مداحوں کی یہ دلچسپ پیشگوئیاں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

Related posts

پاکستان کے انکار سے بھارتی کرکٹ کی اجارہ داری بے نقاب، سابق انگلش بیٹر کا اعتراف

معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی مبینہ طور پر فائرنگ واقعے میں جاں بحق

افغان طالبان رجیم سے ہمسایہ ممالک کو شدید سیکیورٹی خطرات لاحق