کراچی: شہر قائد کا موسم خوشگوار ہے، تاہم مطلع جزوی ابر آلود ہے گا اور ہلکی بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات تک ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا، سمندر کی نچلی سطح کے بادل ہلکی بوندا باندی کا سبب بن رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں اس وقت سمندری ہوائیں 11 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔