اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر پاکستان میں کارروائی کا ذکر چھیڑ دیا

اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر پاکستان میں کارروائی کا ذکر چھیڑ دیا ۔ انہوں نے کہاکہ امریکا نے افغانستان یا پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کے لئے پاکستان میں بمباری کی ، افغانستان میں بھی کارروائیاں کیں۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت کسی نے نہیں کہاکہ ایک خوفناک معاملہ ہے۔

ان کاکہناتھاکہ امریکانے افغانستان پر بمباری کی کیونکہ وہیں القاعدہ تھی،پھر پاکستان کیونکہ وہیں بن لادن تھا۔

نیتن یاہو نے کہاکہ ہم ہتھیاروں کی ایک آزاد صنعت تیار کرنے جا رہے ہیں جو کسی بھی بین الاقوامی یا سیاسی رکاوٹوں کو برداشت کر سکے۔

قطر کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا کہ قطر ہماری طرف ہے یا غیر جانبدار ہے ۔

نتین یاہو نے کہاکہ دہشت گردوں کو پناہ نہ دیں،آپ کی سرزمین پر کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہاکہ دیگر ریاستوں سے حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنا ہمارا حق ہے۔

Related posts

ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں

سندھ کے بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری

پنجاب اسمبلی میں طلباء کے موبائل فون پر پابندی کی قرارداد منظور