ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا

ایک اور یورپی ملک  نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا۔ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف کے یورپ سے بھی پروزور آوازیں اٹھنے لگیں۔

بڑھتی اسرائیلی جنونیت پر یورپی ممالک کے پاس فوری اور پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بیان لکسمبرگ کے وزیراعظم لُک فریڈن نے اپنے بیان میں کیا۔

ان کاکہناتھاکہ غزہ میں حالیہ مہینوں کے دوران حالات شدید بگڑ چکے۔ انہوں نے کہاکہ قحط، نسل کشی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں دیکھنے کو ملیں۔

لکسمبرگ کے وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں فلسطین کے دو ریاستی کے حل کے لیے سرگرمیاں تیزی سے بڑھ گئی ہیں۔

وزیراعظم لُک فریڈن نے مزید کہا کہ ہم بھی دیگر یورپی ممالک کی طرح 23 ستمبر کو ہونے والے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو تسلیم کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔

واضح  رہے کہ اس سے پہلے فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، بیلجیئم اور مالٹا بھی یہی اعلان کر چکے.

Related posts

اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر پاکستان میں کارروائی کا ذکر چھیڑ دیا

سندھ کے بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری

پنجاب اسمبلی میں طلباء کے موبائل فون پر پابندی کی قرارداد منظور