پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام کیش لیس کاروبار کی جانب سنگ میل ہے، معیشت کو شفاف بنانے کے لیے پیپر لیس اور کم انسانی عمل دخل ضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ اور روشن موقع ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کی ترقی کا خواہاں رہا ہے، ڈیجیٹل بینک عوام کو بہترین مالیاتی خدمات فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے پہلے ڈیجیٹل ریٹیل بینک کا لائسنس جاری کردیا

تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت اقتصادی استحکام اور انتظامی اصلاحات کے لیے کوشاں ہے، ترسیلات زر پاکستان کی لائف لائن ہیں، عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی بہتر معاشی کارکردگی تسلیم کی ہے۔

اس موقع پر چیئرمین مشرق بینک عبدالعزیز الغریر نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل اکنامک پاور ہاؤس بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان میں بہترین مالیاتی خدمات تک رسائی یقینی بنائیں گے۔

سی ای او مشرق بینک نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ سال پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

Related posts

چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا

ایشیا کپ 2025، افغانستان کے خلاف بنگلا دیش کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

بھارت جنگ مئی کی شکست پر خفت مٹانے کی ناکام کوششیں کررہاہے ، عطااللہ تارڑ