پاکستان پوسٹ کی جانب سے خلائی تحقیقات کے حوالے سے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجراء

پاکستان پوسٹ نے پاکستان کی خلائی تحقیقات کے حوالے سے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کے تین خصوصی سیٹ جاری کر دئیے۔

  ترجمان سپارکو کے مطابق یہ ٹکٹ حال میں سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ کی اہمیت کواجاگر کرتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی کیوب قمر جو 03 مئی 2024 کو چین کے چینج ای 6 مشن کے حصے کے طور پر لانچ کیا گیا، پاکستان کا پہلا قمری کیوب سیٹلائٹ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا اگلا قدم چاند پر، پہلی چاند گاڑی کے نام کا اعلان کب ہو گا؟ جانیے

دوسرا پاک سیٹ-ایم ایم 1، جو 30 مئی 2024 کو لانچ کیا گیا، جو کہ ایک جیو اسٹیشنری مواصلاتی سیٹلائٹ ہے جو سماجی و اقتصادی ترقی کو سپورٹ کرنے کے لیے بہتر نشریات، ٹیلی کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ سروسز مہیا کرتا ہے۔

ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ او ون،  زراعت، شہری منصوبہ بندی، ماحولیاتی نگرانی اور آفات کے ردعمل کے لیے قیمتی تصاویر فراہم کرتا ہے۔

Related posts

کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب

بھارت کی جانب سے پی ٹی ایم اور یونائیٹڈکشمیرپیپلزنیشنل پارٹی کو فنڈنگ کا انکشاف

پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم