سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی

ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب نے ڈیل کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے ملزم حسن زاہد کو معاف کرنے کی وجوہات عوام کے سامنے رکھ دیں۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیشی کے دوران سامعہ حجاب نے عدالت کو بتایا کہ وہ حسن زاہد کو اللّٰہ کی رضا کے لیے معاف کررہی ہیں، تاہم ان کے بیان کے بعد عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔

سماعت کے بعد صحافیوں کی جانب سے ڈیل سے متعلق پوچھے گئے سوالات پر سامعہ نے کوئی جواب نہیں دیا اور خاموشی سے عدالت سے روانہ ہوگئیں۔

بعدازاں سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں سامعہ حجاب نے وضاحت دی کہ انہوں نے کسی قسم کی ڈیل نہیں کی بلکہ حسن کے والدین ان کے گھر آئے اور معافی مانگی جس پر انہوں نے فیصلہ کیا کہ معاملے کو ختم کردیا جائے۔

انکا کہنا تھا کہ کہ میں نے اپنے حق کے لیے آواز اٹھائی، جس پر 75 فیصد عوام نے میرا ساتھ دیا لیکن بدقسمتی سے 25 فیصد لوگ مجھے ہی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Related posts

کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب

بھارت کی جانب سے پی ٹی ایم اور یونائیٹڈکشمیرپیپلزنیشنل پارٹی کو فنڈنگ کا انکشاف

پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم