لوٹ کر بدھو گھر کو آئے، شادی کے دن غائب ہونے والا دلہا گھر واپس لوٹ آیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی مدینہ کالونی سے شادی کے روز لاپتہ ہونے والا دلہا جہانزیب بحفاظت گھر واپس آگیا۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ جہانزیب کو اغوا نہیں کیا گیا تھا بلکہ وہ خود گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق جہانزیب شادی کے دن گھر سے سیلون جانے کا کہہ کر نکلا اور موبائل فون بھی گھر پر چھوڑ دیا تھا۔ تاہم وہ تقریب میں شریک نہ ہوا، جس کے بعد اہل خانہ نے اس کی گمشدگی کو اغوا کا واقعہ سمجھا۔

مزید پڑھیں: دولہا اور دولہن شادی کا فوٹو شوٹ کروانے پولیس تھانے پہنچ گئے، ویڈیو وائرل

واپسی پر جہانزیب نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کی شادی گھر والوں کی مرضی سے طے کی گئی تھی اور وہ اس رشتے کو لے کر ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار تھا، اسی وجہ سے اس نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ اس دوران وہ دن رات سڑکوں پر گھومتا رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جہانزیب کے والد وسیم کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ تھانہ زمان ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔ اب دلہا کی واپسی کے بعد مزید تفتیش جاری ہے تاکہ معاملے کی مکمل حقیقت سامنے آ سکے۔

Related posts

ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ

بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا

سونے کی اونچی اوڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین