اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ سارہ عمیر نے بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا۔

سارہ عمیر نے حال ہی میں ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی کرینہ کپور سے مشابہت کے بارے میں بات کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگ انہیں طویل عرصے سے کرینہ کپور جیسا سمجھتے ہیں، یہاں تک کہ جب وہ شوبز میں نہیں آئی تھیں تب بھی ان سے یہی کہا جاتا تھا۔

 سارہ عمیر نے دعویٰ کیا کہ دنیا میں چھ ایسے افراد ہوتے ہیں جن کے چہرے ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور وہ سمجھتی ہیں کہ وہ کرینہ کپور کی ہم شکل ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس حوالے سے مختلف آراء کا اظہار کیا۔ کچھ نے کہا کہ سارہ عمیر کرینہ کپور سے مشابہت نہیں رکھتیں لیکن وہ اپنی جگہ نہایت حسین ہیں جبکہ چند صارفین نے لکھا کہ ان کے چہرے کی بناوٹ ضرور کرینہ سے ملتی ہے مگر وہ زیادہ خوبصورت نظر آتی ہیں۔

Related posts

بھارت کی جانب سے پی ٹی ایم اور یونائیٹڈکشمیرپیپلزنیشنل پارٹی کو فنڈنگ کا انکشاف

پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم

پاکستان وومن ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک وکٹ کے نقصان پر 47 رنز بنا لیے