پاکستان اور قطر کے درمیان طویل مدتی تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے، تاریخی اور طویل مدتی تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ملاقات گزشتہ روز عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر دوحہ میں ہوئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے۔

ملاقات میں وزیراعظم نے دوحہ کے رہائشی علاقے پر اسرائیلی حملے کی سخت مذمت  کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے قطر سے اظہار یکجہتی اور مکمل حمایت کا اعادہ  کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قطر پر اسرائیلی حملہ امت مسلمہ پر حملہ ہے، دوحہ سمٹ میں وزیراعظم کا دوٹوک مؤقف

وزیراعظم نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملہ قطر کی خود مختاری اور سالمیت سمیت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

وزیراعظم نے مشرق وسطی میں اسرائیلی جارحیت کو فوری روکنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی مسلسل اشتعال انگیزی کے تناظر میں مسلم امہ کا اتحاد ناگزیر ہے۔

Related posts

سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی

ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ

بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا