پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے مہنگا
حکومت نے پیٹرول کی قیمت مسلسل تیسری بار برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 264 روپے 61 پیسے پر برقرار رہے گی، لیکن ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 78 پیسے بڑھا کر 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔ یہ نئی قیمتیں آج سے 30 ستمبر تک نافذ ہوں گی۔
یاد رہے کہ یکم ستمبر کو ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ اسی نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت ایک روپے 46 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 40 پیسے کم کی گئی تھی۔ اس کمی کے بعد ڈیزل 269 روپے 99 پیسے، مٹی کا تیل 176 روپے 81 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 159 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا تھا۔