جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے سپاہی نصر اللہ اور سپاہی روزی خان کو ان کے آبائی علاقوں پشین اور بارکھان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

 نمازِ جنازہ میں شہداء کے لواحقین، سول و عسکری حکام، علاقہ عمائدین اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ علاقہ عمائدین، لواحقین اور عوام نے وطن کے بہادر سپوتوں کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔

صدر پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف اور سینئر فوجی افسران کی جانب سے شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔

پاک فوج کا عزم ہے کہ وطنِ عزیز کو دہشت گردی کے ناسور سے مکمل پاک کرنے تک قربانیوں کا یہ سفر جاری رہے گا۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشتگرد جہنم واصل

بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی

کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق