بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینیجر نوید اکرم چیمہ نے بھارتی ٹیم کے رویے اور میچ ریفری کے طرزِ عمل پر باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا ہے۔

مینیجر نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانا کھیل کے آداب اور اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف ہے۔

مزید پڑھیں: الیسٹر کک اور مائیکل وان کی ٹیسٹ کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز

ان کے مطابق میچ کے آغاز پر ٹاس کے وقت میچ ریفری نے کپتانوں سے ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کی، جسے پاکستانی ٹیم نے ناپسندیدگی سے دیکھا۔

ذرائع کے مطابق کپتان سلمان علی آغا نے بھارتی رویے کے خلاف اختتامی تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا۔

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ بھارتی ٹیم کی جانب سے کی گئی اس حرکت پر پاکستانی ردعمل بالکل فطری تھا۔

Related posts

فروری کا مہینہ ہانیہ عامر کیلئے خاص کیوں؟

مادھوری کے گانے پر امر خان کو بولڈ لباس میں رقص کرنا مہنگا پڑ گیا

محمد بن راشد کا جائزہ دبئی کے نیلے اور گرین اسپیس روڈ میپ 2030 – متحدہ عرب امارات