وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آج دوحہ میں منعقد ہونے والی ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے قطر روانہ ہو گئے۔

یہ اجلاس اسرائیل کے حالیہ فضائی حملوں اور فلسطین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں بلایا گیا ہے، جس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت اور اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور اسرائیل کی جانب سے قطر اور دیگر علاقائی ریاستوں کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے قطر کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے قطری قیادت سے ملاقات بھی کی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 11 ستمبر 2025 کو بھی دوحہ کا دورہ کیا تھا تاکہ خطے میں یکجہتی اور علاقائی اتحاد کو فروغ دیا جا سکے۔

Related posts

امریکی نائب صدر نے وائٹ ہاؤس میں سلطان الجابر کا استقبال کیا۔

ایران کا امریکی ایف 18 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

متحدہ عرب امارات اور 5 بہن بھائیوں نے علاقائی ریاستوں پر ایران سے منسلک عراقی دھڑوں کے حملوں کی مذمت کی