کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار

کراچی: پیر کی صبح شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی کے بعد موسم سہانا ہوگیا۔

گولیمار، گارڈن، صدر، گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال اور لانڈھی کورنگی سمیت کئی مقامات پر رم جھم ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق فضاء میں نمی زیادہ ہونے کے باعث بادل چھائے ہوئے ہیں اور دن بھر موسم مرطوب رہنے کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

شہر کا درجہ حرارت آج زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور جنوب مغربی ہوائیں 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ رواں سال مون سون سیزن 30 ستمبر تک جاری رہے گا، تاہم کراچی میں فی الحال تیز بارش کا امکان نہیں ہے۔

ادھر ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے، البتہ مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم اور اٹک میں بارش برسنے کا امکان ہے۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشتگرد جہنم واصل

بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی

کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق