اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ،جنگی جرائم پرجواب دہ ٹھہرایا جائے ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قطر پر جارحیت خطے کے استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے اوراسرائیل کی سرکش سوچ کو ظاہر کرتی ہے۔
یہ بات انہوں نے دوحہ میں منعقدہ ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے وزارتی تیاری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اسحاق ڈار نے قطر کیخلاف اسرائیل کی غیر قانونی اور بلاجواز جارحیت کی سخت مذمت کی۔
انہوں نے قطر پر اسرائیلی حملوں کو غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز اقدام قرار دیا۔
نائب وزیراعظم کاکہناتھاکہ قطر نے امریکا اور مصر کے ساتھ مل کر فلسطین میں جنگ بندی کے لیے ثالثی کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل کا حملہ نہ صرف ایک خودمختار ریاست پر حملہ ہے بلکہ یہ سفارتکاری پر بھی براہِ راست حملہ ہے۔
نائب وزیراعظم نے قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔نائب وزیراعظم نے برادر اسلامی ملک کو ہرممکن تعاون کایقین دلایا۔
اسحاق ڈار نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ پاکستان، الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ مل کر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلا چکا ہے۔
Statement by the Deputy Prime Minister/ Foreign Minister at the Preparatory Ministerial Meeting of the Emergency Arab-Islamic Summit pic.twitter.com/qJZ3fCJKBP
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) September 14, 2025
نائب وزیر اعظم نے نے زور دیا کہ اسرائیل کو جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر جوابدہ بنایا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی سفارش کے مطابق اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت کی معطلی کی تجویز ہے ۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان عالمی امن کے قیام اور فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کے لیے عرب ممالک سے تعاون جاری رکھے گا۔
Israel has become ‘persistent irritant’ and danger to world peace.
Arab-Islamic summit to back Qatar after Israeli attack!
https://t.co/J37TspbDTh— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) September 14, 2025
نائب وزیراعظم کے دورہ دوحہ میں اہم ملاقاتیں
دریں اثنا نائب وزیراعظم کے دورہ دوحہ میں اہم ملاقاتیں میں ہوئیں۔انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، اوآئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین براہیم طہ سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر بنگلہ دیشی مشیرخارجہ توحید حسین،ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے بھی ملاقات ہوئی۔
واضح رہے کہ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون، قطرپر اسرائیل کے حملے اور فسلطین پر جاری جارحیت سے متعلق امورپر بات چیت ہوئی۔
Deputy PM/ FM, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 met with Uzbekistan’s FM Bakhtiyor Saidov @FM_Saidov on the margins of the Emergency #ArabIslamicSummit Foreign Ministers’ preparatory meeting in Doha.
The two leaders deplored Israeli strikes on Qatar and other states in… pic.twitter.com/Z9DgFxNCOG
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) September 14, 2025