روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم، کینسر ویکسین تیار کرلی ۔ روس نے کینسر ویکسین کا نام (Enteromix) رکھا ہے۔
انٹیرومکس نے کلینکل ٹرائلز میں سو فیصد نتائج دیے ہیں۔ دعویٰ کیاگیاہے کہ اس ویکسین کی خاص بات یہ ہے کہ کلینکل ٹرائلز میں کوئی سائیڈ ایفیکٹ دیکھنے کو نہیں ملا ۔
یہ دعویٰ فی الحال سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے ،سرکاری سطح پر اس دعوے کی اب تک تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
انٹیرومکس نے کامیابی کے ساتھ کینسر سیلز کو ختم کیا ہے۔ یہ ویکسین کورونا ویکسین کے طرز پر تیار کی گئی ہے۔
یہ ویکسین مریض کی قوتِ مدافعت کو طاقتور بنا کر کینسر سیلز کے خلاف لڑنے میں مدد دیتی ہے۔
روس میں یہ ویکسین بلکل مفت عوام کیلئے دستیاب ہے۔ماہرین کا کہناہے کہ روسی میڈیکل سائنس دانوں کا دُنیا پر یہ احسانِ عظیم تاریخ میں لکھا جائے گا۔