ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ ہنسنا اور مسکرانا شخصیت کو متاثر کن بناتا ہے، خوش مزاج لوگ ہر محفل کی جان ہوتے ہیں ، تاہم سائنس میں ہنسنے کو بہترین دوا قرار دیا گیا ہے۔

ماہرین کے نزدیک یہ ایک انتہائی مؤثر اور سب سے سستی  ترین دوا ہے کیونکہ اسے پیسوں سے نہیں خریدا جا سکتا۔

اگر آپ ایک ایسے شخص ہیں جو زیادہ ہنستے ہیں، تو امکان ہے کہ آپ اس دوا کی بڑی مقدارحاصل کر رہے ہیں، یہ ایسی دوا ہے جس کا کوئی مضر صحت اثر نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہنسنے کو بہترین اور محفوظ عمل سمجھا جاتا ہے۔

ہنسنے کا عمل آپ کی صحت کو کس طرح بہتر بناتا ہے جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا

بہتر دل کی صحت

ایک تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو زیادہ ہنستے ہیں ان میں امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے اور وہ زیادہ صحت مند رہتے ہیں۔

تعلقات کو بہتر بناتا ہے

ہنسی کے ذریعے تعلقات میں بہتری آتی ہے، ایسے افراد جو دوسروں کے ساتھ ہنستے ہیں، ان کے درمیان دوسرے لوگوں کی نسبت زیادہ مضبوط رشتہ قائم ہوتا ہے۔ اس کی وجہ ماہرین یہ بتاتے ہیں کہ ہنسنے کا عمل غصے اور اضطراب کو کم کرتا ہے اور مثبت جذبات کو بڑھاتا ہے۔

کام کو مزید خوشگوار بناتا ہے

کام کی جگہ پر ہنسنا ایک اچھا ٹول ہو سکتا ہے جو ٹیم کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھاتا ہے۔ اس سے ٹیم کی تخلیقی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے، یہ عمل ٹیم ورک اور حوصلہ افزائی میں اضافہ کرتا ہے۔

تناؤ کو کم کرتا ہے

 تناؤ سے کئی امراض جنم لیتے ہیں اور ہنسنا تناؤ کو کم کرتا ہے اور تناؤکی کمی سے نہ صرف امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے بلکہ صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔

درد کو دور کرتا ہے

اینڈورفنز جسم کا قدرتی درد کم کرنے والا مادہ ہے۔ جب آپ ہنستے ہیں، تو جسم میں یہ کیمیکل پیدا ہوتا ہے جو درد سے نجات میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

افسردگی سے نجات

ہنسی افسردگی کے علاج کے طور پر بھی کام کر سکتی ہے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ  ہنسی لوگوں کو کلینکلی افسردہ ہونے کے بعد صحت یاب ہونے میں مدد دیتی ہے۔ اس طرح وہ کم پریشان رہتے ہیں۔

قوت مدافعت بڑھاتا ہے

ہنسی مدافعتی نظام کے لیے کسی تحریک کا کام کرتی ہے، اس سے نہ صرف مدافعتی نظام فعال رہتا ہے بلکہ  خون کی گردش بھی بہتررہتی ہے، جس سے جسم میں زیادہ آکسیجن پیدا ہوتی ہے۔

نیند کو بہتر بناتا ہے

جاپان میں ہونے والے ایک مطالعے کے مطابق، وہ لوگ جو سونے سے پہلے رات کو ہنستے ہیں، وہ پرسکون نیند سوتے ہیں نسبتاً ان لوگوں کے جو نہیں ہنستے۔

Related posts

ایشیا کپ 2025، پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے

آئی ایم ایف سمجھ چکاکہ سیلاب کے بعد پاکستان سنگین حالات سے دوچار ہے ، وزیر خزانہ